بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت کی پارٹی رہنماء مصطفیٰ ملک کی خوش دامن او صاحبزادہ عتیق کی والدہ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی

  اسلام آباد/اٹک سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے مرکزی رہنما اور اپنے میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفیٰ ملک کی خوش دامن کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی،غلام مصطفیٰ ملک،عبدالشکور حمادی کی ساس محترمہ ، ملک ناصر زمان، ملک فضل الرحمن اور ملک طاہر رضوان ایڈوکیٹ مرحوم کی والدہ چند قبل روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئی تھیں جن کی تدفین انکے آبائی قبرستان اٹک میں کی گئی تھی، دریں اثنا چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان پریس کلب فرانس کے بانی صدر صاحبزادہ عتیق سے ٹیلی فون پر انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور انکی بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔