بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلیوں نے مدت پوری کی تو جمہوریت کا پودا تن آور درخت بن جائیگا،خواجہ رضوان عالم

خانیوال (وقار پراچہ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی تو ملک میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کی سب سے بڑی حامی جماعت ہے ،ہماری لیڈر شپ نے تو اس بات پر اپنی جانوں کے نذرانے دیئے تھے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو۔
وہ پیپلز پارٹی کے جیالے شیخ راشد اکرام کی رہائش گاہ پرکارکنوں سے ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیر سیف الرحمن کھگہ، راؤ خالد ایڈووکیٹ ڈاکٹر ساجد، ارشاد احمد گادھی، راؤ رفیق ساجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خواجہ رضوان عالم نے کارکنوں سے سیاسی صورتحال، تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی تو اس سے ہی ملک میں جمہوریت کا پودا ایک تن آور درخت کی شکل اختیار کر جائے گا مگر افسوس کی بات ہے کہ تحریک انصاف جس کا وجود ہی غیر جمہوری طریقے سے آیا ہے وہ اسمبلیاں توڑ کر ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے اس جماعت کی منفی سوچ منفی سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔