بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کےایٹمی پروگرام کے بانی تھے،راجہ پرویز اشرف

اسلام اباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کی بحالی اور فروغ کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک اور جمہوریت کی خاطر جو قربانیاں دیں ہیں انہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی خاطر اپنی جان قربان کر دی لیکن امر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عالم اسلام میں پاکستان کو ایک منفرد مقام دلایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 5 جنوری عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی تعمیر و ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور کسی آمر یت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔انہوں نے کہا کہ سکوت ڈھاکہ کے بعد قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ازسر نو تعمیر کیااور پاکستان کو 1973ء کا متفقہ آئین دیا ، انہوں نے کہا کہ قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 ء لاہور میں دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرا کر تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کےایٹمی پروگرام کے بانی تھے ،انہوں نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے میں انتہائی اہم کردار کردار ادا کیا جسے قوم کبھی فرامو ش نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر مسلم دنیا میں پاکستان کو واحد ایٹمی طاقت بنانے کی تاریخ رقم کی ۔

اسپیکر نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو ایک ایسا پاکستان کو ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور وہ برابری کی زندگی بسر کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زراری اور چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ شہید بینظیر بھٹو ، کے مشن پر کاربند ہے اور ملک کو ایک روشن مستقبل دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے ملک کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دی، اور پوری قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہے گی۔