بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی کارکردگی سے مایوس، قیادت کی سرزنش

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے لاہور کے عہدیداروں کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اور قیادت کی سرزنش کی۔
لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔
عمران خان نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا اور قیادت کی سرزنش کی۔لبرٹی جلسے میں کارکنوں اورعوام کو متحرک نہ کرنا ناراضی کا باعث بنا۔
اجلاس میں انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کو آزادانہ کام کرنے سے روکنے کے الزامات پر عمران خان نے کہا کہ آئندہ آئی ایس ایف اپنےمعاملات پرتنظیمی قیادت کو جوابدہ ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کو تیز کیا جائےگا، عوام تک امپورٹڈ حکومت کی کارکردگی اور رجیم چینج کی حقیقت پہنچائی جائے۔