پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اعتماد کے اظہار پر نوازشریف اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹویٹر پغام میں کہا نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور شہباز شریف کی رہنمائی میں ن لیگ کو آرگنائز اور مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گی۔ اہم ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ملک بھر میں پارٹی عہدیداروں اور ورکرز سے ملاقاتیں ہوں گی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی پارٹی میں بہتری لائی جائے گی اور جدید تکنیک اور طریقے اختیار کیے جائیں گے۔
I will visit & meet party office-bearers and workers across Pak to effectively fulfil this daunting task. We will adopt modern techniques and make improvements where needed to ensure PMLN remains best equipped to continue successfully serving the people of Pakistan. Insha’Allah! https://t.co/xQv5YAtC1x
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2023
خیال رہے کہ مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز شہباز شریف نے بطور پارٹی صدر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مریم نواز کو نائب صدارت کا عہدہ دینے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر بھی مقرر کیا گیا ہے۔









