بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی : کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

 کراچی(ممتازنیوز(کسٹمز انٹیلی جنس، کراچی کی انسداد اسمگلنگ ٹیم نے 54 ملین روپے (5.4 کروڑ) سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ ایک مخصوص اطلاع پر کہ مضر صحت چھالیہ کی منظم اسمگلنگ میں ملوث ایک گروپ ڈمپر لوڈ کر کے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کرے گا اور پھر ناردرن بائی پاس کے علاقے پر نگرانی کی گئی جس کی وجہ سے ڈمپر کو روک لیا گیا۔ اسمگلروں نے ٹریکرز کی بندش کے ذریعے اپنی گاڑیوں کو متحرک کیا اور وہ ڈمپر کو باقاعد ہ اسکارٹ کیے ہوئے تھے۔ اینٹی سمگلنگ کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے اسمگلروں کی مزاحمت کا سامنا کرنے کے بعد بہادری سے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا۔
بھاری مقدار میں اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد کر لی گئی جسے پسے ہوئے پتھروں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔ ضبط کیے گئے سامان اور گاڑی کی مالیت تقریباً 26 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔ ایک شخص کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے، چار (04) این سی پی / ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ ضبط کی گئی گاڑیوں کی مالیت تقریباً 25 ملین روپے بتائی جاتی ہے ، ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 54 ملین روپے (5.4 کروڑ) بتائی گئی ہے۔