وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کر دیا۔
سیلاب کی تباہی کے شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں سمارٹ سکول تعمیر کیاگیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ کے متبادل کے طور پر) مہیا کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کا سمارٹ سکول کو بلوچستان میں پہلے دانش سکول میں تبدیل کرنے کا اعلان۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں 12 دانش سکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم سکول کے بچوں سے گھل مل گئے، وزیراعظم طالب علموں کے ساتھ ان کے کلاس رومز میں بیٹھ گئے۔ وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔
طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے۔ آپ کی تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوش حال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔ آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا۔ بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔















