بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشین وزیراعظم نے شہباز شریف سے فون پر گفتگو کی ویڈیو جاری کردی

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر گفتگو کی ویڈیو جاری کردی۔
گزشتہ روز شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو فون کیا تھا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ دونوں وزرائے اعظم نے دو طرفہ تعلقات پر بات کی۔ شہبازشریف نے ملائیشین ہم منصب کا سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ شہبازشریف نے ملائیشین ہم منصب کو9 جنوری کوجینیوا میں ڈونرزکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور سیلاب متاثرین کی امداد اوربحالی کیلئے ڈونرزکانفرنس سے آگاہ کیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرائی۔

 

ملائیشیا کے وزیراعظم نے شہباز شریف سے فون پر ہونے والی بات چیت کی ویڈیو جاری کی ہے۔
بات چیت کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کا اردو میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’شکریہ میری دوستی پرائم منسٹر‘۔ اس پر شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
انور ابراہم نے گفتگو کے دوران نواز شریف اور عمران خان کا بھی ذکر کیا۔ فون کال کے آخر میں ملائیشا کے وزیراعظم نے ’خدا حافظ‘ بھی کہا۔