بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں ڈبل شفٹ کے 167 سکولز بند کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں ڈبل شفٹ میں چلنے والے 167 سرکاری سکولز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لڑکیوں کے 87 اور لڑکوں کے 80 اسکولز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جس میں 89 پرائمری اسکولز، 14 ہائیر سیکنڈری 6 ہائی اسکولز اور 46 مڈل اسکولز شامل ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موقف دینے سے انکار کردیا ۔