بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، عامر ڈوگر

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو سیاسی حالات ہے، میچ اب آخری اوورز میں چلاگیا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے کہا کہ امید ہے عمران خان سرخرو ہوں گے۔وزیراعظم کی بعض قریبی رہنمائو ں کو اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، جبکہ عمران خان نے ووٹنگ کے دن کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔عامرڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم نے حکومتی اراکین کو اتوار کے روز اسمبلی جانے سے روکا ہے، جوحکومتی اراکین اپنی حکومت کیخلاف ووٹ دینگے وہ تاحیات نااہل ہوں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔