بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جعلی زرعی ادویات کی فروخت اور کھادوں کی بلیک میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنا دیں گے،چوہدری شہزاد رندھاوا

فیصل آباد( معظم رندھاوا) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما اور ڈسٹرکٹ وائس چیئر مین ایف پی سی ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری شہزاد رندھاوا نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات کی فروخت اور کھادوں کی بلیک میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ انہوں نے روز نامہ ممتاز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن بد قسمتی سے ملک میں زراعت کی جانب توجہ نہ دینے کی وجہ سے آج ہم دوسرے ممالک سے زرعی اجناس خریدنے ہر مجبور ہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ایک زراعت پیشہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے زراعت کی جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے کسانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ایگری کلچر باڈیاں تشکیل دی ہیں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اسی سلسلےمیں میرے کندھوں پر بھی یہ زمہ داری ڈالی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اور فیصل آباد میں محکمہ زراعت کے افسران کیساتھ مل کر کسانوں کو زرعی ادویات کی فراہمی اور کھادوں کی ترسیل آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کو بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے کسانوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور ہر ایسے عناصر کی نشاندیی کریں تاکہ انہیں عبرت کا نشان بنایا جا سکے