پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی نے رہائی کے بعد پہلا ٹویٹ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اعظم سواتی نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کا پھر اپنے ملک کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں، قانون کی حکمرانی چاہنے والوں اور خاص کر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی دعاؤں، نیک خواہشات نے مجھے حوصلہ دیا اور ظلم کے آگے نہیں جھکنے دیا۔
2/5
میرے ملک کے لوگوں: آج ملک کا ہر ادارہ تباہ کر دیا گیا ہے، یقین نہیں آتا تو سوچو آپ کی آنکھوں کے سامنے رجیم چینج، 11 ہزار ارب کا NRo2، ارشد شریف کا قتل۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور مجھ پر مظالم صرف آٹھ ماہ کی تفصیل ہے۔
کاش اس وقت ہمارے ملک میں ایک عدلیہ ہی آزاد ہوتی— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) January 5, 2023
3/5
تو ہمارے دکھوں کا مداوا ہو سکتا تھا، مگر بدقسمتی سے سوائے چند باضمیر غیرت مند ججوں کے باقی پورا عدالتی نظام ونٹی لیٹر پر ہے۔
اس لئے میں تمام وکلاء برادری، بار کونسلز، بار ایسوسی ایشنز، اور ہر پڑھے لکھے طبقے و سول سوسائٹی سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ عدلیہ کی آزادی— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) January 5, 2023
5/5
اس لئے آؤ ہم عہد کریں کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے محض زبانی تقریروں، جلسوں اور ریلیوں سے آگے بڑھ کر اپنے لیڈر عمران خان کی طرح حقیقی آزادی کے لئے عملی قربانی دیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) January 5, 2023
انہوں نے کہا کہ میرے ملک کے لوگوں ،آج ملک کا ہر ادارہ تباہ کر دیا گیا ہے، یقین نہیں آتا تو سوچو آپ کی آنکھوں کے سامنے رجیم چینج، 11 ہزار ارب کا این آر او 2، ارشد شریف کا قتل، عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور مجھ پر مظالم صرف 8 ماہ کی تفصیل ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اس لیے میں تمام وکلاء برادری، بار کونسلز، بار ایسوسی ایشنز اور ہر پڑھے لکھے طبقے و سول سوسائٹی سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان گھمبیر حالات میں ہمارے لیےایک ہی راستہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی نصرت سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو کر حقیقی آزادی کےلیے جدوجہد کریں تاکہ ہمارا ملک معاشی، معاشرتی، اخلاقی اور دینی طور پر قانون کی حکمرانی کے تابع آزاد اور خوشحال ہو سکے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس لیے آؤ ہم عہد کریں کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیے محض زبانی تقریروں، جلسوں اور ریلیوں سے آگے بڑھ کر اپنے لیڈر عمران خان کی طرح حقیقی آزادی کے لیے عملی قربانی دیں گے۔









