اسلام آباد (ممتازنیوز)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا جامع الصادق G-9/2اسلام آباد میں دن ساڑھے بارہ بجے ہوئی ۔نامور عالم دین آغا شیخ شفا نجفی دعائے مغفرت اور خصوصی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر دوپہر اڑھائی بجے خواتین کی اجتماعی دعا کا انعقاد بھی کیا گیا۔ بین الاقوامی سکالر خانم سیدہ طیبہ بخاری نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا۔
فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا








