بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کواعتما دکا ووٹ نہیں دوں گی،مومنہ وحید

لاہور(ممتازنیوز) رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف مومنہ وحیدنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کواعتما دکا ووٹ نہیں دوں گی ،پرویز الٰہی ووٹ خرید سکتے ہیں تو خریدلیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ وحیدنے کہاکہ پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لے لینا چاہئے ،عدم اعتماد آگئی تو انہیں چاہئے کہ عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپناووٹ دے کر پرویزالٰہی کو سپیکربنایاتھا،پرویزالٰہی وزیراعلیٰ ،لیکن آج تک گجرات میں فائرنگ کی ایف آئی آردرج نہیں ہوئی، انہوں نے کہاکہ پنجاب سیاسی عدم استحکام کا شکارہے لگتا ہے صوبہ یتیم ہے،بہت سے لوگ ہیں جو اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ میں نے کوئی لابنگ نہیں کی ،،ووٹ نہ دینے والے سے بھی کوئی رابطہ نہیں،۔انہوں نے کہاکہ میرے خلاف مقدمہ ختم نہیں ہو،سامنا کررہی ہوں ۔ دریں اثنا ایم ڈبلیوایم سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی میں اس کی پابندی کروں گی ۔