بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گندم کے ذ خیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 کوئٹہ(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گندم کے ذ خیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ نے تمام ضلعوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گندم ذخیرہ کرنے اور اشیاء خوردوش مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوکر بھرپو ر کاروائی کی جائے،عوام کو زخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،ڈپٹی کمشنرز گندم اور آٹے کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع کے مرتکب عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہونی چاہئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاروائی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو کارروائیوں کی رپورٹ ارسال کی جائے۔انہوں نے سرحدپار(افغانستان)گندم کی سمگلنگ بھی روکنے کی ہدایت کی۔ادھروزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں کی شہر کے مختلف حصوں میں کاروائیاں کیں،گندم اور آٹے کے گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔خصوصی ٹیموں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوراں 378 ریڈ کی ۔گرا ں فروشی اور زخیرہ اندوزی پر 102 دکاندار وں کوگرفتارکیاگیا،ہزاروں روپے کے جرمانے اور 31 دکانیں سیل کی گئیں ، 74 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ۔ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ یہ کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی،عوام زخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے شکایات سیل میں اپنی شکایت درج کرائیں ۔