اسلام آباد : چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عظیم دوست چین سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کے ہم قدم ہیں ، چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا۔
چین سیلاب سے بحالی و تعمیر نو کیلئے 300 ملین یوآن فراہم کرے گا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔
چینی حکومت نے پاکستان کو امداد فراہمی بارے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔
نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سینٹرنے فزیبلٹی اسٹڈی پلان تیار کرلی، فزیبلٹی اسٹڈی پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔
چین کی امداد صوبوں میں سیلاب سے بحالی و تعمیر نو سمیت شعبہ صحت کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔
چین کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ








