بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی سیاست یہی رہ گئی ہے جھوٹاالزام لگاؤ،پروپیگنڈاچلاؤ،وزیرداخلہ

اسلام آباد:وزیرداخلہ راناثناللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے قتل کی سازس کے دعوے کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی سیاست یہی ہے کہ پروپیگنڈاختم ہونے لگے تو کوئی نئی چیزلے آؤ،عمران خان نے پولی گرفک ٹیسٹ پر اعتماد کیا ہے ،اب اپنابھی ٹیسٹ کرالیں، پولی گرافک ٹیسٹ میں سچاثابت ہوجائے تو جو الزام لگائے ہم اپنے سرلے لیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ عمران پرحملے کی ایک درجن سے زائد ویڈیوز موجودہیں، سکیورٹی میں سوکے قریب افراد تھے جن کے بیان ریکارڈ ہوچکے ہیں، دعوے سے کہتاہوں واقعہ میں صرف ایک شخص ملوث ہے ،،کوئی دوسرافائرکررہاتھا تو اسے پکڑاکیوں نہیں کیا،ویڈیومیں کیوں نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ میری طلاع کےمطابق نویدکے فون کا فرانزک ہوچکا ہے،  عمران خان کی سیاست یہی ہے کہ پروپیگنڈاختم ہونے لگے تو کوئی نئی چیزلے آؤ، تمام جے آئی ٹیزمیں پولیس کے علاوہ ایجنسیز کا فردہوتا ہے ،اس کی سیاست رہ گئی ہے جھوٹاالزام لگاؤ،پروپیگنڈاچلاؤ۔ وہاں جتنے لوگ زخمی ہوئے ٹھیک ہوگئے اس کازخم دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہورہا۔،اس کاجھوٹ پکڑاجائے گا۔ اس کے گن مین نے جو فائرکیا وہ اعظم کولگااس کی ویڈیوموجود ہے۔