بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ریاست مجرموں کے ہاتھوں یرغمال، قوم کٹھ پتلی راج کا شرمناک مظاہرہ دیکھ رہی ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہاکہ ریاست مجرموں کے ہاتھوں یرغمال، قوم کٹھ پتلی راج کا شرمناک مظاہرہ دیکھ رہی ہے۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ رجیم چینج کے مکروہ بطن سے جنم لینے والی کٹھ پتلی سرکار سے قوم سوال پوچھتی ہے، امپورٹڈ سرکار بتائے کس بدبخت کی خواہش پر معیشت تباہ کی گئی، کس بے شرم کی انا کی تسکین کیلئے عوام کو بدترین مہنگائی کی چکی میں پیسا گیا، کس غدار کے اشاروں پر ملک میں انسانی حقوق پامال، ارشد شریف کو خون میں نہلایا گیا، کس بیوقوف کی منشاء پر نالائق چیری بلاسم کو وزیراعظم، نکمے منی لانڈر کو خزانہ تھمایا گیا، کس یزید کے سینے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے قوم کو بجلی، گیس اور آٹے سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ سے محروم کیا گیا۔