وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ کئی سال پرانا اور مردہ کیس ہے، اچانک سی ڈی اےکو کیس یاد آگیا اور وارنٹ جاری کردیا، مقدمے پر کارروائی سے متعلق مجھے کبھی مطلع نہیں کیا گیا، میرےوکلاء قانونی طورپراس کیس کو دیکھیں گے۔
یہ کئی سال پرانا اور مردہ کیس ہے۔ اب پتا نہیں اچانک سی ڈی اے کو یہ کیس کیسے یاد آ گیا اور وارنٹ جاری کر دیئے۔ مقدمے پر کارروائی سے متعلق مجھے کبھی مطلع نہیں کیا گیا۔ میرے وکلاء قانونی طور پر اس کیس کو دیکھیں گے۔
#فاشسٹ_حکومت pic.twitter.com/zYWKMaR2GS— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) January 5, 2023
خیال رہے کہ وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے سینیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے جاری کیے ہیں۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) قوانین کی خلاف ورزی پر طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
بیرسٹرسیف پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکےقدرتی حسن تباہ کرنےکاالزام ہے۔ بیرسٹرمحمدعلی سیف کےخلاف 2018 سےمقدمہ زیرسماعت ہے۔









