بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو عالمی جنگوں اور دو خطرناک وباؤں کے ادوار پار کرنے والی معمر امریکی خاتون انتقال کر گئیں

پہلی اور دوسری عالمی جنگوں، اسپینش فلو اور کووڈ 19 جیسی عالمی وباؤں اور گریٹ ڈیپریشن جیسے تاریخی واقعات سے گذر کر پار ہونے والی معمر امریکی خاتون 115 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

آئیووا کی رہائشی بیسی ہینڈرکس نامی 115 سالہ خاتون کو  معمر ترین امریکی قرار دیا جاتا تھا۔

بیسی ہینڈرکس 7 نومبر 1907 کو پیدا ہوئی تھیں اور انہیں لاس اینجلس کے گیروئنٹولوجی ریسرچ گروپ کی جانب سے امریکا کے معمر ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔