بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کاقیام صوبہ ہزارہ کے قیام کی پہلی سیڑھی ہے،رہنماصوبہ ہزارہ تحریک

 اسلام آباد(ممتازنیوز) چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر پارلمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود، معاون خصوصی وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن ،سید مظہر علی قاسم ، سردار محمد فرید نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کو صوبہ ہزارہ کے قیام کی پہلی سیڑھی قرار دے دیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے بعد اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کس قیام ایک تاریخی فیصلہ ہے،پچاس سالوں سے عوام کا مطالبہ تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی قائم کی جائے،نئے صوبوں کے لیے پارلیمانی کے بعد ہزارہ کے عوام کے لیے یہ بہت بڑا تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف نے مانسہرہ جلسہ میں اس کا اعلان کیا تھا اور سات ماہ کی قلیل مدت میں اس پر عمل در آمد ہو گیا،اس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور کیپٹن( ر) محمد صفدر کی کاشوں کا خصوصی عمل دخل ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور ان کی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہم اعلان نہیں عمل کرنے والے ہیں۔اس کے بعد صوبہ ہزارہ پر کام کریں گے، پاکستان تحریک انصاف اگر مخلص ہے تو آگے بڑھ کر صوبے کے قیام میں ہمارا ساتھ دے۔
مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام سے صوبہ ہزارہ کا مطالبہ مسلمہ طور پر ثابت ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری کے دوسرے عشرے میں ہم صوبہ ہزارہ اور دیگر صوبوں پر گرینڈ قومی کانفرنس منعقد کریں گے۔جس میں قومی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔اور ایک مربوط لائن آف ایکشن طے کی جائے گی۔