بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں امن کا قیام شہداء کے مرہون منت ہے، سید فخر امام شاہ

اسلام آباد/ ملتان (مقبول حسین) سینئر سیاستدان وسابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کا قیام شہداء کے مرہون منت ہے، دہشت گردی کی جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، آج ایک مرتبہ پھر دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے سر اٹھا رہے ہیں اور ناصر عباس باٹی جیسے سپوت اپنی جانوں کو مادر وطن پر نچھاور کررہے ہیں ۔
وہ گزشتہ دنوں شہید ہونے والے انسپکٹر ناصر عباس باٹی کے بھائی اختر عباس باٹی ڈائریکٹر فنانس ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان سے فون پر گفتگو کررہے تھے۔
سید فخر امام شاہ نے کہاکہ شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے ناصر عباس باٹی فرض شناس، ایماندار آفیسر تھے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے ،آمین۔