اسلام آباد(ممتازنیوز) معروف سیاسی و سماجی مسیحی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بنائے گئے ون مین کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر جے سالک اور ان کی اہلیہ نے شعیب سڈل کو اقلیتوں کے حقوق کیلئے کی جانیوالی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ کمیشن کی زیر نگرانی متروقہ وقف املاک بورڈ اور ایف آئی اے کی قبضہ مافیاکیخلاف کارروائیوں اور 23 ارب روپے سے زائد ساڑھے تین ہزار ایکڑ اراضی واگزار کروانے، قدیمی اور کرایہ کی مد میں 65 کروڑ روپے کی وصولی سمیت پشاور چرچ حملے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ملک بھر کے مندروں اور گوردواروں سمیت اقلیتوں کی املاک کا فرانزک آڈٹ کروانے پر جے سالک اور انکی اہلیہ نے شعیب سڈل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں ان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ شعیب سڈل نے نیک خواہشات پر جے سالک اور انکی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔
شعیب سڈل سے جے سالک کی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کو سراہا








