لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے (ن) لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسپیکرپرویزالہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے پرمشاورت کی۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد لانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف آج اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتمادجمع کروائے جانے کاامکان ہے۔








