سرینگر (ممتازنیوز)جمو ں وکشمیر ما س موومنٹ کی چیر پرسن وکل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماءمحترمہ فریدہ بہن جی نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماءسجاد احمد کینوکو ان کے ستائیسوں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کا مشن ہر قیمت جاری رکھا جائے گا، سجاد احمد کینو کے یوم شہادت پریہاں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداءنے اپنی جانیں کشمیر کی بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے سے آزادی کےلئے قربان کی ہیں او ر ان کا یہ مشن ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا،فریدہ بہن جی نے کہاکہ یہ قربانیاں آج بھی جاری ہیں اور منزل کے حصول تک جاری رہیں گی ،انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکی یہ قربانیاں عالمی قیادت کے ضمیر کو جگانے کے لئے کافی ہیں لیکن بدقسمتی سے عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے جاری قتل عام پر اپنی آنکھیں بند کئی ہوئی ہیں نہ ہی عالمی برادری بھارت کو کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو حل کر نے کے لئے بھارت پر دباو ڈال رہی ہے جس سے بھارت کو کشمیرمیں ظلم وتشد د کا بازار گرم رکھنے میں شہ ملی ہوئی ہے ،کشمیر ی خاتون رہنماءنے کہا کہ شہداءہماری جدوجہد کا ایک قیمتی سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں اور ان شہداءکی قربانیوں نے کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا انہوں نے واضح کیا کہ شداءکی ان قربانیوں سے کسی کو بھی غداری کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شہید سجاد احمد کینو سمیت دیگر شہداءکا خو ن جلد رنگ لائے گا اور کشمیری بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہونگے ، واضح رہے کہ سجاد احمد کینوکو بھارتی فوج نے 8جنوری 1996 کوشہید کیا تھا۔
عظیم کشمیری رہنماءسجاد احمد کینو کا 27واں یوم شہادت،فریدہ بہن جی کا خراج عقیدت








