بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت خیبرپختونخواکے میڈیا سیل کے کارکنان کے لئے تربیت گاہ رواں ہفتے منعقد کی جائے گی

راولپنڈی(ممتاز نیوز)میڈیا سیل حلقہ خواتین ,جماعت اسلامی پاکستان کے تحت سلسلہ وار فکری و تربیتی ورکشاپ بہ عنوان “ستارے جس کے گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے” برائے صوبہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہر صوبے میں رکھی جانے والی اس سلسلے کی دوسری ورکشاپ کا انعقاد رواں ہفتے صوبہ خیبر پختونخواہ میں کیا جا رہا ہے -ورکشاپ میں مرکزی ذمہ داران ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان آمنہ عثمان , ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور ,ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ قمر ،شفا ھما ،۔نگران نشرواشاعت فریحہ اشرف نگران آئ ٹی سعدیہ حمنہ , نگران حریم ادب عالیہ شمیم و دیگر پروگرام کنڈکٹ کریں گی ورکشاپ میں صوبہ بھر سے شعبہ نشرواشاعت ،آئی ٹی اور حریم ادب سے وابستہ خواتین کارکنان شرکت کریں گی۔