اسلام آباد(ممتاز نیوز)نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک)میں ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ مکمل کرنے والے 65میں سے 6طلبہ کا پہلا گروپ جلد جاپان روانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیکنیکل انٹرنشپ مکمل کرنے والے 65طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جن میں سے 6طلبہ کا پہلا گروپ جلد جاپان روانہ ہوگا۔جاپان جانے والی پہلی کھیپ نے تربیت مکمل کر لی۔طلبا کو 6ماہ کی تربیت کے بعد جاپان کا ویزہ مل گیا۔
NUTECH’s agreement with Rainbow Cooperative Japan facilitated by the Embassy of Pakistan Tokyo is bearing fruit. pic.twitter.com/V3PCNZasUD
— Pakistan Embassy Japan (@PakinJapan) January 7, 2023









