بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیگی رہنما احسن اقبال اور ریٹائرڈ جنرل سوشل میڈیا پر آمنے سامنے،ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ریٹائرڈ جنرل سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے ، ریٹائرڈ فوجی افسران کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی مسلسل حمایت پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹ کیا کہ اس وقت نہایت مکروہ کھیل شروع کر دیا گیا ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ وہ قومی دفاعی ادارے میں سیاسی تقسیم پیدا کریں۔میری ریٹائیرڈ افسران سے درخواست ہے کہ اگر انہیں سیاست کا شوق ہے، تو اپنے میجر جنرل،بریگیڈئیر،میجر کے رینک ہٹا کر ٹویٹ کریں ،اپنے ادارے سے نہ کھیلیں، اس پر جواب دیتے ہوئے جنرل ریٹائر ڈ ہارون اسلم نے کہا کہ ایک تجربہ کار سیاستدان سے ایسے ٹویٹ کی توقع نہیں تھی ،ریٹائرمنٹ کے بعد نام کے ساتھ رینک لگانا سپاہی کا حق ہی نہیں،ایک اعزاز اور باعثِ افتخارہے۔ رائے کا اظہار کرنے کا ہمارا اُتنا ہی قانونی اور اخلاقی حق ہے جِتنا آپ کا۔