facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر کاہری پورچیمبرآف کامرس کادورہ،ناقص انتظامات پرہری پور کی کاروباری ،سیاسی وسماجی شخصیات کاسخت ردعمل کااظہار

ہری پور(نامہ نگار)گورنر خیبر پختونخواہ کا دورہ ہری پور گورنر کےاعزاز میں ہری پور چیمبر میں منعقدہ تقریب میں بدنظمی دوران تقریب بجلی جانےسے چیمبر آفس مچھلی منڈی بن گیا تقریب میں مدعو مہمان گورنر کا تین گھنٹے طویل انتظار کے بعد گھروں کو روانہ ہوگۓ جبکہ ہری پور چیمبر کا جنریٹر ناکارہ ہونے اور یو پی ایس بھی جواب دینے سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب مکمل اندھیرے میں ڈوب گئی ذرائع کے مطابق ہری پور چیمبر اینڈ انڈسٹری کے سابقہ صدور نے گورنر خیبرپختونخوا کے دورہ ہری پور کے موقع پر ان کے اعزاز میں ہری پور چیمبر آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کررکھا تھا روشنی کا معقول بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے خان پور کے جیولر نے اندھیرے میں ہی گورنر اور ان کے فرزند کو سونے کی انگوٹھیاں پیش کیں جبکہ ہری پور چیمبر کے سابقہ صدور نے اندھیرے میں ہی انہیں شیلڈ پیش کی پیش کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے اندھیرے میں ہی مختصر خطاب کرتے ہوۓ منتظمین کے شاندار انتظامات کا شکریہ ادا کرتےہوۓ اندھیرے میں ہی روانہ ہونے میں عافیت جانی ہری پور کے عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ حطار جو سب سے زیادہ ریونیو جنریٹ کرتی ہے مگر ان کا چیمبر اپنے مہمان کے شایان شان بندوبست نہیں کر سکا جس کے نتیجے میں گورنر کی تقریب مکمل اندھیرے میں ڈوبی رہی