facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی سے پریشان۔۔۔حکومت اپنی نااہلی اور عالمی پیٹرول کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرنہ ڈالیں، شیری رحمان

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانا بنا کر پی ٹی آئی حکومت یکم مارچ سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہے، جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 160 روپے فی لیٹر ہے، قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل قبول ہوگا، پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110ڈالر فی بیرل جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی،لحاظہ حکومت عالمی منڈی کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کا منصوبہ نا بنائے، شیری رحمان نے مزید لکھا ہے کہ اپنی نااہلی اور عالمی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نا کریں، عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی سے پریشان ہیں۔