بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے حکومتی اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس میں اضافے کے باوجود بمشکل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی کی جاسکے گی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے سرکاری اخراجات میں 5 فیصد کمی کے احکامات دیتے ہوئے خبردار کیا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے 18 لاکھ خاندانوں کو ویلفیئر کے تحت دی جانے والی ادائیگی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
حکومتی ترجمان بندولا گوناوردانا نے بتایا کہ صدر نے گزشتہ روز کابینہ کو بتایا تھا کہ ہماری توقع کے برعکس رواں برس معاشی بحران میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
بندولا گوناوردانا کا کہنا تھا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ رواں برس معیشت مزید سکڑ جائے گی۔
بدترین بحران کے شکار سری لنکا کا حکومتی اخراجات کم کرنے کا اعلان








