facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ وینا ملک کی بچوں کی حوالگی کا کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کرنے کی استدعا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے بچوں کی حوالگی کے کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

وینا ملک نے اپنے بچوں کی حوالگی کا کیس راولپنڈی سے کراچی منتقل کرنے کی استدعا کی ہے ۔ وینا ملک نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے بچے کراچی میں ہی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس لئے مقدمہ کی سماعت کیلئے کراچی سے ہر سماعت پر راولپنڈی آنامشکل ہے۔

سپریم کورٹ نے درخواست یکم مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔عدالت نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر کوبھی نوٹس جاری کر دیا۔کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔