اسلام آباد(ممتازنیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ویمن ونگ نے قومی اسمبلی سے ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیے جانے کے بعد وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی)2022کے عہدیداروں کو غیر قانونی قراردے دیا۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ویمنز گروپ کا پہلا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا جس کی صدارت ویمن ونگ کی چیئرپرسن ثمینہ فاضل نے کی ۔اجلاس میں سعیدہ بانو وائس چیئرمین ویمن ونگ ،چیئرپرسن پنجاب روبینہ امجد،چیئرمین کے پی کے امبرین ہوتی ،چیئرپرسن بلوچستان مرین چودھری،چیئرپرسن سندھ رضوانہ شاہدسمیت پاکستان بھر سے ویمن ونگ کی ارکان نے شرکت کی ۔ اپنے خیرمقدمی خطاب ثمینہ فضیل نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی سرپرست اعلیٰ موحومہ احسن منیر کو زبردست عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ویمن ونگ کی ارکان ان کا مشن جاری رکھیں گی ۔ثمینہ فضیل مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی طرف سے ٹریڈآرگنائزیشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری کے بعد ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران اب غیر قانونی اور ایف پی سی سی آئی میں ان کی سرگرمیاں بھی مکمل طور پر غیر قانونی ہیں۔ اجلاس میں کاروباری خواتین اور ان کے چیمبرز کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ویمن ونگ نےایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کو غیر قانونی قراردے دیا








