سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو کھیل ختم ہوجائے گا، کل عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا حتمی فیصلہ ہے کہ وہ ایسی اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعد عمران خان عوام میں نکلیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ ہو جائے گا۔
آج پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو کھیل ختم ہوجائے گا، شیخ رشید








