اسلام آباد(ممتازنیوز ) وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انور نے ویمن کرائسز سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ قومی وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ اپنے دورہ کے موقع پر چیف جسٹس نے کراسز سنٹر میں رہائش پذیر خواتین سے بات کر کے ان کے مسائل سنے اور یقین دہانی کروائی کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے پھرپور تعاون کریں گے۔
اس موقع پر نیلوفر بختیار نے کہا کہ وہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی مشکورہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا اور خواتین کو درپیش مسائل شفقت سے سنے ۔
انہوں نے کہاکہ ان مسائل کے ممکنہ جامع تدارک کے اقدامات کی منصوبہ بندی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس کو اپنے درمیان دیکھ کر خواتین بھی خوشی اور حیرت کی ملی جلی کیفیت کا اظہار کرتی رہیں۔
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کا ویمن کرائسز سنٹر کا دورہ،مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی








