مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ضرور دستخط کریں گے،ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے،ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ یہ رات 12 بجے تک اسمبلی اجلاس چلاتے ہیں، اگلے دن کی کارروائی رات 12بجکر 5منٹ پر شروع کرتے ہیں،میں نے اسپیکر سے کہا ہمیں آپ کے نمبر پر اعتراض ہے جب کہ اسپیکر نے پولنگ ایجنٹ تعینات کرنے کی درخواست نہیں مانی۔
انہوں نےکہا کہ اسپیکر نے پروسیجر کو بلڈوز کیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا،آئین اور قانون کے مطابق اسمبلی کی ووٹنگ کہیں بھی چیلنج نہیں کی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 5 لوگ موجود نہیں تھے، ان کے 5 اراکین اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھے،ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے۔ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کو اس نہج پر لے گئے جہاں پر ان سے بات ہوسکتی ہے نہ مذاکرات،معاشی حالات بہت خراب ہیں،نگران حکومت بڑے فیصلے لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔









