گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا کہ انہیں سمری موصول ہوچکی ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ٹوئٹ پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے لکھا ’گورنر صاحب برائے مہربانی آئین پر عمل کرتے ہوئے جتنی جلدی ممکن ہوئی اسمبلی تحلیل کریں تاکہ ہم انتخابی مرحلے میں داخل ہوسکیں، آپ کا ممنون۔‘
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے بار ہا فوری الیکشن کے اعلان کے مطالبات کیے تاہم نئی حکومت نے ان کی نہ مانی۔
بالآخر عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ فوری انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو وہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی اور آج پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی گئی ہے۔
Governor sb please act on the Constitution and Dissolve Assembly As soon as possible so we can move into election phase.. grateful https://t.co/AzH4wBHlV6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 12, 2023









