بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس یوکرین جنگ: سولیدار شہر کی تباہی کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری

یوکرین اور روس کے درمیان جنگ جاری ہے جس دوران یوکرین کے شہر سولیدار میں ہونے  والی تباہی کی کچھ سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں سولیدار شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کی تصاویر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے جاری کیں۔

امریکی کمپنی میکسر کی جانب سے جاری تصاویر میں اسکولوں اور متعدد عمارتوں کی تباہ حالی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصاویر علاقے میں واقع گوداموں کی ہیں جن میں ایک طرف جنگ سے پہلے اور دوسری جانب جنگ کے بعد کی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

فوٹو میکسر

فوٹو میکسر

یہ تصویر اسکول کی عمارت کی ہے جس پر بمباری کی گئی اور عمارت اب کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے۔

فوٹو میکسر

فوٹو میکسر