بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانسہرہ ،قلندرآباد میں گیس لیکج ، ایک ہی گھرکے 4افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

مانسہرہ(فاروق احمد) قلندر آباد کے علاقہ میں گیس لیکج کے افسوسناک واقعہ میں میاں بیوی اور دو کمسن بچیوں سمیت ایک ہی گھرانے کے 4افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق قلندر آباد مست میرا میں گیس لیکج کے افسوسناک واقعہ میں 25سالہ نوجوان ذیشان ڈرائیور اس کی بیوی اور دو بچیاں فجر بی بی عمر2 سال اور جنت بی بی عمر 10 ماہ جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والے ذیشان ولد ارشاد کا تعلق چمہڈی باغ درہ ضلع وتحصیل ایبٹ آباد سے ہے جو کہ کچھ دن پہلے ہی کرائے کے مکان میں یہاں منتقل ہوئے تھے،چاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔۔