بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اپنے ملک روانہ،خوبصورت الوداعی پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں کو خیر باد کہہ دیا ہے ، اور اسی سلسلے میں خوبصورت الوداعی پیغام بھی جاری کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ اپنا سامان پیک کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، کرسچن ٹرنر نے پہلے تو اپنا لیب ٹاپ بند کیا پھر اپنی بہترین اور پسندیدہ چیزیں باندھنا شروع کیں جس میں سب سے پہلے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض ، ویسٹ کوٹ اپنے نام کی کرکٹ شرٹ اور بلا تھا، مزے کی بات جس صندوق میں وہ اپنا سامان پیک کر رہے تھے وہ پاکستان کا دنیا بھر میں مشہور ٹرک آرٹ سے سجا تھا، جو دیکھنے کافی خوبصورت قابل دید تھا ۔
کرسچن ٹرنر نے پوسٹ کا کیپشن دیا آپ سے مل کر اچھا لگا ، پھر ملیں گے اور ویڈیو میں نعرہ لگایا “یو کے پاکستان دوستی زندہ باد”۔