اسلام آباد( ممتازنیوز)وفاقی وزیر برائےاوورسیز پاکستانیز ساجد علی طوری نےکہا ہے کہ ای اوبی آئی کے پلیٹ فارم سے کم آمدن لوگوں کی بھرپور مدد کی جاتی ہے، صحافیوں کو بھی ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں ،پی ایف یو جے اور نیشنل پریس کلب کے ساتھ مل کر اس کام کو آگے بڑھائیں گے، ہم صحافی ورکرز کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں ، پورے ملک میں صحافتی کیمونٹی کے مسائل حل کرناچاہتے ہیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کا ادارہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور اقتدار میں بنایا گیاتھا، پیپلزپارٹی کے منشور میں ورکرز کاخیال رکھنا شامل ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے باربارکہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافہ کیاجائے،اس وقت 6لاکھ سے زائد لوگوں کو چاربلین روپےسے زائد ادا کیے جاتے ہیں،ہمیں صحافی ورکرزکے مسائل و مشکلات کا ادراک ہے موجودہ مہنگائی کےدور میں مسائل مزید بڑھ گے ہیں،صحافیوں کوبھی ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرناچاہتے ہیں ،اس سے ہمارے ادارے اورصحافیوں کو فوائد ہوں گے ای او بی آئی میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد ایک کارڈ اور نمبر جاری ہوتا ہے اس نمبر کو ویب سائٹس سے بھی چیک کیا جاسکتا ہے مرد کو 60سال عمر اور عورت کو 55سال کی عمر سے پینشن فراہم کی جاتی ہیں پینشن ریٹ فارمولے کے ساتھ دی جاتی ہے لیکن کم سے کم 8000ہےمرد کے فوت ہونے پر بیوہ کو تاحیات پنشن ملتی رہے گی،ہم ڈیٹا جمع کرتے ہیں اوراس ڈیٹا کوسامنے رکھ کرہم اگلا قدم اٹھاتے ہیں۔وفاقی وزیر ساجد علی طوری نے کہا کہ ہم اولڈ ایج پینشن دیتے ہیں جو آٹھ ہزار پانچ ہزار تک ہے جبکہ دوسری سرواہول پینشن وفات کی شکل میں پینشن ملے گی، اگر کسی ورکر کی دوران وفات ہوجاتی ہے تو اسےلائف ٹائم پینشن دی جاتی ہے، پنشن کےلیے کوئی ضروری نہیں کہ کسی ایک جگہ کام کریں ،سروس کے دوران کوئی حادثہ ہوجائےتو متاثرہ ورکر کو پنشن دی جاتی ہے۔
سیکرٹری ورکرز فنڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفات کی صورت میں چھ لاکھ فنڈ دیتے ہیں جہیز فنڈ دولاکھ دیتے ہیں اسے بڑھا کر چھ لاکھ کررہے ہیں ہسپتال قائم ہیں بارہ سو پچپن سکول ہیں ڈاکٹرز انجینئر بننے والے ورکرز کے بچوں کی فیسز بھی ہم ادا کرتے ہیں ورکرز کو حج پر بھی بھیجتے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہو پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ میڈیا ورکرز معاشی بحران کے باعث بے روز ہو گئے اور برے حالات میں گزر بسر کر رہے ہیں بہت سے میڈیا ورکرز ایسے ہیں جن کے پاس فیملی کے علاج کروانےکے پیسے نہیں ہوتے، ہم وفاقی وزیر ساجد علی طوری کے دلی طور پر مشکور ہیں کہ انہوں نے صحافیوں کا درد محسوس کیا اور ان کی مشکلات کےحل کیلئےعملی قدم اٹھایا ہے ہم اس اقدام پر ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔

نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی وزیر نے ورکرز کی فلاح کےلیے جو آدم اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے، این پی سی کے تمام ممبران کو ای او بی آئی کا ممبر بنائیں گے جبکہ 100سے زائدصحافی اب بھی ای او بی آئی سے پنشن لے رہے ہیں ای او بی آئی کے بہت سے فوائد ہیں جس میں پینشن، بچوں کی تعلیم اور علاج معالجہ شامل ہے۔









