بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بینرز پر امریکا نہ لکھیں، وزیر مملکت زرتاج گل کی آڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ کارکنوں سے احتجاج کرنے کی اپیل کر رہی ہیں ساتھ ہی امریکا کے خلاف نعرے نہ لگانے کا بھی کہہ رہی ہیں۔آڈیوبیان میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ آپ لوگوں کو ریلی نہیں نکالنی، بینرز لے کر کھڑےہونا اور بیٹھنا ہے تاکہ ٹریفک بلاک ہوجائے، آپ نے بینرز پر لکھوانا ہے ہم امت مسلمہ کے لیڈرکے ساتھ کھڑےہیں ،آپ نے بینرز پر لکھواناہے یہ نا انصافی ہم نہیں ہونے دیں گے۔‘زرتاج گل کا آڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ’بینرز پر امریکا نہ لکھیں، یہ ضرور لکھیں ضمیر فروش نامنظور ، وزیراعظم کےالگ سے بینرز چھاپیں کہ ہم عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں۔‘

زرتاج گل نے نجی ٹی وی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ یہ ان کاہی آڈیوکلپ ہے۔ان کاکہناتھاکہ سازش بہت سارے ممالک کی طرف سےکی جارہی ہے،کسی ملک کا نام نہیں لیتی۔