بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الحمد اللہ !چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (طارق محمود سمیر)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ الحمد اللہ !چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا،فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے ،چار سال بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا ،ملک کو ڈیفالفٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے،پنجاب میں پھر خوش حالی کا دور شروع کریں گے ،پنجاب کے عوام مفت علاج اور تعلیم، بہترین سڑکیں کو ووٹ دیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب کے وسائل اور پنجاب کے عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیوں خریدنے والوں کو پنجاب کی عوام پہچان گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے ،ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا ،پنجاب میں پھر خوش حالی کا دور شروع کریں گے ،پنجاب کے عوام مفت علاج اور تعلیم، بہترین سڑکیں کو ووٹ دیں گے ،پنجاب میں ترقی کے رکے عمل کو پھر سے شروع کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چار سال میں پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، انشااللہ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو ڈیفالفٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پنجاب کے باشعور عوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب کے عوام بہروپیوں، فارن ایجنٹس اور چوروں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ پنجاب کو لوٹنے، اجاڑنے اور ویران کرنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے۔