پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے خاتون سمیت پانچ ارکان پنجاب اسمبلی پربکنے کا الزام لگادیا۔
فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر 5 ارکان پنجاب اسمبلی(خرم لغاری، فیصل فاروق، مومنہ وحید،دوست مزاری اور چوہدری مسعود) کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے فواد چوہدری کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی ، پرویز مشرف اور عمران خان کے ساتھ فواد چوہدری کی تصویر کو یکجا کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شرم و حیا ہوتی ہے مگر فواد چودھری کیس میں وہ بھی نہیں ، انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو رنگ بدلنے والے گرگٹ سے تشبیہہ دے دی۔
کوئی شرم ہوتی ہے، بلکہ تمہارے کیس میں تو نہیں ہوتی کیونکہ تم ابن الوقت ہو اور سیاسی جماعتیں اس طرح تبدیل کرتے ہو جیسے گرگٹ رنگ تبدیل کرتا ہے۔ https://t.co/1XjQYp5J7Z pic.twitter.com/ZaQ0LmMq20
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 13, 2023









