اسلام آباد : پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ، خوراک کا بحران سر اٹھا رہا ہے، بڑھتے ہوئے قرضے معیشت کے لئے نئی دلدل بنتے جا رہے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
ورلڈ اکنامک فورم نے گلوبل رسکس رپورٹ 2023 ءجاری کر دی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو سال میں پاکستان کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سب سے بڑا خطرہ خوراک کی کمی ہے۔
عالمی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات ابھی معدوم نہیں ہوئے۔ پاکستان میں خوراک اور قرضوں کا بحران سیاسی عدم استحکام کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سخت موسم کے باعث توانائی کی قلت انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ یوکرین جنگ سے اجناس کی قیمتوں میں کمی کی فی الحال کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے آٹھ لاکھ ہیکٹر زرعی رقبہ تباہ ہو چکا ہے۔
گلوبل رسکس رپورٹ کے مطابق خشک سالی اور پانی کی قلت سے نہ صرف زراعت کو خطرہ لاحق ہے بلکہ لاکھوں جانوروں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگی ہیں۔ بڑھتے ہوئے قرضے معیشت کے لئے نئی دلدل بنتے جا رہے ہیں۔ پانی کی قلت پاکستان، بھارت اور افغانستان میں علاقائی تنازعات کی بڑی وجہ ہو گی۔
پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ، خوراک کا بحران سر اٹھا رہا ہے، بڑھتے ہوئے قرضے معیشت کے لئے نئی دلدل بنتے جا رہے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔#Pakistan #EconomicCrisis #Sunotv pic.twitter.com/McHNTpFr1b
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) January 13, 2023









