فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں گھر میں آتش زدگی کے دوران 5 سالہ بچہ زندہ جل گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چک جھمرہ کے علاقے اسلام پورہ میں ایک گھر کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کے ایک کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کمرے میں چارپائی پر لیٹا پانچ سالہ عون ولد عمران آگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی والدہ فرزانہ عمران بری طرح جھلس گئی واقعہ کی اطلاع ملنے ہر ریسکیو کی پانچ فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو ہالیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے عون کی لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی ہے جبکہ خاتون کو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ تاحال گھر میں لگنے والی آگ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔
فیصل آباد ؛چک جھمرہ گھر میں آتش زدگی کے دوران 5 سالہ بچہ زندہ جل گیا








