چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کےحوالے سے پیغام آگیا۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اتوار کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ہیں آپ سب لوگوں نے باہر نکل کر اپناحق رائے دہی استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ ان قوتوں سے ہے جو 30سال سےاقتدار میں ہیں یہ طاقتیں 30 سال سے پاکستان کا خون چوس رہی ہیں اپنے ووٹ کی طاقت سےثابت کرناہےکہ یہ نیاپاکستان ہے آپ کے ووٹ کی طاقت ملک کو عروج کی طرف لے کر جائےگی۔
عمران خان کا پیغام!
کراچی اور حیدرآباد کے نام!#کراچی_کپتان_کا#حیدرآباد_کپتان_کا pic.twitter.com/mzNarPVfpS— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 13, 2023









