اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر4.2 بلین ڈالر رہ گئے ہیں،آپ کو سمجھ نہیں آ رہی اور ہمارے قرضے بڑھتے جا رہے ہیں۔
شوکت ترین کاکہناتھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر4.2 بلین ڈالر رہ گئے ہیں،ٹیکسٹائل والے کہہ رہے ہیں 5 سے 7 ملین لوگ بے روزگار ہو گئے ،آپ کو سمجھ نہیں آ رہی اور ہمارے قرضے بڑھتے جا رہے ہیں،آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالی خسارے میں جارہا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر کاکہناہے کہ ادائیگیوں کیلئے حکومت کو پیسوں کی ضرورت ہے، تاجر سٹیٹ بینک کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ، ایل سیز نہ کھلنے کے باعث احتجاج ہو رہے ہیں، غریب آدمی روٹی پیاز سے گزارا کر رہاہے ،قرض لے کر خسارہ کتنی دیر تک پوراکیا جا سکتا ہے ۔









