بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی 11ویں برسی، ان کے نام پر نہ تو یونیورسٹی بنی ،نہ آبائی گائوں ماڈل ولیج بن سکا

فیصل آباد( معظم رندھاوا) سافٹ وائیر کی دنیا میں چھوٹی عمر میں ہلچل مچانے والی ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے 11 سال گزر گئے لیکن دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹی کی آخری خواہش آج تک پوری نہ کی جا سکی گیارہ سال گزرنے کے باوجود ارفع کریم کے ابائی گاوں کو صدر ہاکستان آصف علی زرداری کے وعدے کے با وجود ماڈل ویلج اور لڑکیوں کو آئی ٹی یونیورسٹی نہ مل سکی

 

 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک نمبر 4 ج ب رامدیوالی کی ہونہار بیٹی ارفع کریم رندھاوا نے سافٹ وائیر کی دنیا میں کم عمر ترین سافٹ وائیر انجینئر بن کر ہلچل مچا دی ملک کی اس ننھی بیٹی نے دنیا کو باور کروایا کہ پاکستانی لڑکیاں جدید دور میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں

 

ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے گیارہ سال بیت گئے ہیں لیکن حکومت پاکستان نے ارفع کریم کی خواہش پر اس کے ابائی گاوں کو ماڈل ویلج بنانے اور گاوں میں لڑکیوں کے لیے عالمی معیار کی آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کیا لیکن ارفع کریم سے حکومتی وعدہ تا حال پورا نہیں کیا جا سکا یہی نہیں بلکہ ارفع کریم رندھاوا کا گاوں بنیادی سہولتوں سے ہی محروم ہے

ہر سال حکومتی سطح پر اس عظیم بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینارز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس کے گاوں کو ارفع کریم نگر بنانے کے باوجود کسی حکومت نے تا حال اس کے گاوں کو ماڈل ویلج بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے