خانیوال (وقار پراچہ ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2023/24 کے لیے وقت مقررہ پر پولنگ میںڈسٹرکٹ بار کے کل775 ووٹ ہیں جبکہ 677 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق لائرز گرینڈ الائنس کے عبدالعزیز خان پنیاں ایڈووکیٹ 330 ووٹ حاصل کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل ڈیموکریٹک لائرز الائنس کے پیر احمد شاہ کھگہ نے 309 ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر کے امیدوار سردار مستنصر باللہ نے 29ووٹ حاصل کیے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ڈیموکریٹک لائرز الائنس کے رانا کاشف علی خاں ایڈووکیٹ 376ووٹ حاصل کرکے منتخب ہو گئے ۔ان کے مدمقابل لائرز گرینڈ الائنس کے رائے رفاقت حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے 293 ووٹ حاصل کیے نائب صدر کی نشست پر گل حسن خان ڈاہا 340ووٹ حاصل کیے ان کے مدمقابل نعمان یونس نے 309 ووٹ حاصل کیے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رانا بلاول خاں نے403 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی آن کے مدمقابل منظر عباس تھراج نے 255 ووٹ حاصل کیے لائبریری سیکرٹری کی نشست پر اقصیٰ مبین رانا نے ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر نشستوں پر گنتی جاری ہے ۔
خانیوال،ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن انتخابات، عبدالعزیز خان پنیاں صدر،رانا کاشف جنرل سیکرٹری منتخب








